عکس

شازیہ عندلیب
آپ کی سوچوں کا عکس ۤپ کی زندگی پر ایسے ہی پڑتا ہے جیسے تالاب کے اندر اسکے کنارے پر اگنے والے پودوں کا۔
مثبت اور اچھی سوچیں زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں جبکہ منفی اور ناگوار سوچیں زندگی میں تلخی بھر دیتی ہیں۔
مثبت سوچوں کی مثال تالاب کے کنارے اگنے والے ہرے بھرے پودوں جیسی جبکہ منفی سوچیں خشک خاردار گھاس پھونس جیسی ہے۔
اب یہآ ۤپ کا فن ہے کہ آ ۤپ ہرے بھرے سرسبزو شاداب پودوں سے خود کو خوشی مہیائ کریں گے یا پھر خشک پودوں سے زندگی کو خاردار بنائیں گے۔
بہتر یہی ہے کہ خشک پودوں کا جھاڑو بنا کر منفی سوچوں سے ذہن کو صاف کر لیں اور سرسبزو شاداب پودوںسے دل و دماغ کو باغ باغ کرلیں۔

عکس“ ایک تبصرہ

  1. اب یہآ ۤپ کا فن ہے کہ آ ۤپ ہرے بھرے سرسبزو شاداب پودوں سے خود کو خوشی مہیائ کریں گے یا پھر خشک پودوں سے زندگی کو خاردار بنائیں گے۔

    تبصرہ(کبھی کبھار ہم جو سوچ رہے ہوتے ہیں وہی یا تو ہماری زندگیوں میں ہو رہا ہوتا ہے یا اردگرد ماحول میں ہوتا ہے میں تو یہیکہوں گی کہ منفی سوچوں کو زہن میں جتنا سوچیں گیں اتنا ڈپریشن ہو گا اور آپ کا زہنی سکون تباہ ہوگا لہذا اچھا سوچیں انشاللہ اچھا ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں