غلط علاج کا ہرجانہ چھ ملین کرائون

ناروے میں اورکڈال Orkdal Hospitaمیں سن دو ہزار نو میں ایک عورت کے غلط علاج کے ہرجانے کی مد میں چھ ملین نارویجن کرائون کی خطیر رقم ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک عورت زچگی کی آپریشن کے سلسلے میں ہسپتال داخل ہوئی جہاں اس کے بائیں بازو میں infusion cannula
داخل کیا گیا جس کے ذریعے ا سکے داخل ہانے والی ہوا اس کے اندرونی وریدوں کے نظام کو،جسمانی حرکت میں کمی اور بصارت میں کمی جیسے عوارض پیدا کر دیے۔یہ خبر مقامی نارویجن اخبار جنوبی ٹرونڈھے لاگ Sør-Trøndelag نے دی ہے۔اس عورت نے ایک بچے کو جنم دیا اور اس کے بعد علاج میں غفلت کے کیسز کو نبٹانے والے محکمہ NPE میں اس نے اپنا ہر جانہ دائر کر دیا۔اس مقدمے کا فیصلہ سن انیس سو دس میں سنایا گیا ۔جس کے مطابق متاثرہ مریضہ کو تین اعشاریہ ایک ملین کرائون کا ہر جانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ مدعی خاتون کے اندازے سے کہیں کم تھا۔مذکورہ بالا خاتون نے دوبارہ اپیل کی جس کے نتیجے میں اس کیس کے فیصلے میں متاثرہ خاتون کو پچھلے موسم گرماء میں چھ ملین کرائون ہرجانہ کی رقم منظور کی گئی۔مقدمہ دائر کرنے والی مریضہ خاتون کے وکیل بیورن مارٹن برائوٹی کے مطابق یہ رقم اس کے دائر کردہ ہرجانہ آٹھ اعشاریہ پانچ ملین کے جواب میں منظور کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں