مختلف اشیاء کرائے پر دینے کے اشتہارات تو آپ دیکھتے رہتے ہوں گے لیکن بھارت میں اب غنڈے کرائے پر دینے کی انوکھی سروس شروع کر دی گئی ہے اور بدمعاشی کی ریٹ لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سروس کی ریٹ لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص کسی کو دھمکیاں دلوانا چاہتا ہے، اس سے 100روپے فیس لی جائے گی اور جو کسی کو زخمی کروانا چاہتا ہے اس سے 10ہزار روپے، جبکہ کسی کو قتل کروانے کی فیس 55ہزار روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ریٹ لسٹ سوشل میڈیا پر ایک اشتہار کی صورت میں پوسٹ کی گئی۔ پولیس نے اشتہار پوسٹ کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔