غیر ملکی پس منظر رکھنے والے افراد میں اوسطًا کم آمدن 

نارویجن سروے کمپنی ایس ایس بی کے مطابق ایسے افراد جو کہ غیر ملکی پس منظر رکھتے ہیں ان افرادا کی نسبت کم اوسطً آمدن رکھتے ہیں جو کہ نارویجن ہیں۔یہ سروے آٹھ سو افراد پر کیا گیا۔نتائج کے مطابق ایسے افراد نارویجن خاندانوں سے گیارہ فیصد کم آمدن رکھتے ہیں۔
لیکن ایسے افارد جن کے والدین انڈین ہیں ان کے نو جوانوں کی اوسطاً سالانہ آمدن ساڑھے پانچ لاکھ کراؤن ہے ۔جبکہ سری لنکا اور پولینڈ کا پس منظر رکھنے والے افراد بھی نارویجن خاندانوں سے ذیادہ آمدن حاصل کرتے ہیں۔
محکمہء کے مطابق ناروے میں ایسے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہے جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔یہ افراد ناروے کی کل آبادی کا تین فیصد حصہ ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں