فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم، LU بسکٹ کمپنی بھی میدان میں آگئی

فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم، LU بسکٹ کمپنی بھی میدان میں آگئی

LU بسکٹس بنانے والی کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا فرانس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

LU کی پیرنٹ کمپنی کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک پاکستانی کمپنی ہے جو پاکستانیوں کے زیر انتظام ہے اور اس میں حصص رکھنے والوں کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ LU بسکٹس، کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ کی مصنوعات ہیں اور کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ ہی ان کی تقسیم اور فروخت کی ذمے دار ہے۔

کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان میں تیار کردہ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ اور LU بسکٹس کا تعلق نہ ہی کسی فرنچ کمپنی سے ہے اور نہ ہی اس کی ملکیت کے حقوق فرانس کے پاس ہیں۔ کانٹیننٹل بسکٹس ، فرانس میں ہمارے پیارے رسول کریم ﷺ کی شان میں کیے  جانے والے گستاخانہ فعل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ LU بسکٹس کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو جیتا ہے۔ ہمارے بسکٹس جو پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں، بچے ، بزرگ اور جوان بے حد شوق سے کھاتے ہیں۔ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ محض پاکستان میں موجود کمپنی نہیں ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے توسط سے 4500 سے زائد پاکستانی خاندانوں کا روزگار اس سے بندھا ہوا ہے اور ہم دنیا بھر میں LU بسکٹس کی برآمد سے پاکستان کی معیشت بھی بڑھاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں