فرانس میں ٹرین اور اسکول بس میں تصادم

جمعرات کے روز فرانس میں ایک ٹرین اسکول بس سے ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجے میں چھ بچے موقعہ پر دم توڑ گے جبکہ پانچ بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی فرانس میں ایک ٹرین  بچوں کی اسکول بس سے جا ٹکرائی۔جمعہ کی صبح گیارہ برس کی دو بچیاں زخموں کی تاب نہ لتے ہوئے چل بسیں۔بس میں گیارہ سے پندرہ برس کے بیس بچے سوار تھے۔یہ بس بچوں کو اسکول سے گھر لے جا رہی تھی۔یہ حادثہ فرانس کے ایک قصبے Millas میلاس میں پیش آیا۔
یہ حادثہ جمعرات کی شام کو پیش آیا۔حادثہ میں ٹرین کے تین مسافر معمولی زخمی ہوئے۔یہ قصبہ اسپین کے قریب واقع تھا۔جائے حادثہ پر طبی امداد کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا۔تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بس دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریلوے اسٹیشن کے عملے کے مطابق ٹرین کا پھاٹک معمول کے مطابق بند ہوا تھا۔اس میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی۔نہ ہی بس میں کوئی خرابی تھی۔عینی شاہدوں کے مطابق ٹرین سے بس کا پچھلا حصہ ٹکرایا تھا۔
فرانس کے صدر ایمینیول president Emmanuel Macron نے ٹویٹر پر اس واقعہ پر گہرے دکھ اکا ظہار کیا ہے اور ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں