فرانس کی دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد سویڈن سے گرفتار

شام میں اتحادی فوجوں کے ساتھ جنگ کرنے کے بعد فرانس میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گرد ماجد کو سویڈش پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔اس کے بعد سے اسکینڈینیویا کی سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔یہ دہشت گرد بدھ کے روزجرمنی کا بارڈرپار کر کے سویڈن میں داخل ہوا تھا۔اس کے بارے میں شک تھا کہ وہ ناروے میں داخل ہو چکا ہے۔لیکن آج کی رات اسے سویڈن سے گرفتارکر لیا گیا ہے۔
پچھلی رات سویڈن نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ دہشت گردی ہائی الرٹ سیکورٹی کوپانچ درجہ تک بڑہا دیا تھا ۔جبکہ ناروے میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا۔فرانس کی دہشت گردی کے بعد سے اسکینڈی نیوین ممالک کو بھی دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔سویڈش پولیس کے مطابق اس وقت ایک سو بیس کے قریب دہشت گردملک میں موجود ہیں۔جنہیں ماجد کی مدد سے گرفتارکرے کی کوشش کی جائے گی۔ماجد اسکینڈینیوین ممالک میں بھی فرانس کے طرز کی دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
نارویجن سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گای ہے جبکہ مسلمان کمیونٹی کو خبر دار کر دیا گیا ہے۔جب سے آئی ایس نے اڑتالی سسالہ نارویجن اولاو کو قتل کیا ہے یہاں دہشت گردی کا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔اولاو Olavکی رہائی کے لیے انتہا پسندوں نے ناروے سے تاوان طلب کیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں