حالیہ دہشت گردی کی وجہ سے تمام بڑی نارویجن کمپنیوں نے نیس کی طرف کی جانے والی فون کالز اور پیغامات کی ترسیل فری کر دی ہے۔ٹیلینو رکی مپنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں اعلان کیا ہے کہ ان کی جانب سے صارفین کے لیے فرانس بھیجے جانے والے پیغامات اور فون کالز فری ہوں گی۔یہ سروس سولہ جولائی کو دوپہر بارہ بجے تک جاری رہے گی۔کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسا اس لی کیا ہے تاکہ یہاں کے لوگ فرانس میں اپنے دوستوں اور خاندان کو پیغامت آسانی سے بھیج سکیں۔جبکہ دو مزید کمپنیوں ٹیلیا اور ون کال OneCall and Telia نے بھی فرانس سے کالز فری کر دی ہیں۔
NTB/UFN