فرض کریں، اے آئی ٹیکنالوجی

فرض کریں
آپ رات کو اے آئی آٹومیشن چلا کر سو گئے۔ آپ نے اس کو پچاس بندوں کے نمبرز کی لسٹ دی تھی۔
اے آئی نے ان سب کو خود سے کال کر کے خود سے بات بھی کی اور ان سے آرڈر لیا اور ایک گوگل شیٹ میں تمام آرڈرز کو مینج کر کے لکھ بھی دیا۔ اور آپ نے اپنی گوگل شیٹ کو TCS کے سسٹم کے ساتھ انٹیگریٹ کیا ہوا تھا۔ اس نے سلپ بنا کر آپ کے پرنٹر کو کمانڈ دے کو وہ پرنٹ بھی کر لی۔
کچھ لوگوں نے آپ سے میٹنگ کرنے کا بولا تو اے آئی نے آپ کا کلینڈر چیک کر کے آپ کے کام کے ٹائم پر آپ کے لئے میٹنگ سیٹ کرکے کلینڈر بھی اپڈیٹ کر دیا۔
آپ صبح اٹھے تو آرڈرز کے پرنٹ نکلے ہوئے تھے۔ آپ نے اٹھائے اور وہ سامان اٹھا کر پیک کیا اور روانہ کیا۔
پھر کلینڈر نے ریمائنڈ کروایا کہ آپ کی فلاں ٹائم پر میٹنگ سیٹ ہے۔ آپ نے ان سے بات کرنی ہے۔ تو آپ نے ان سے میٹنگ کی اور مزید آرڈرز مل گئے۔
پھر آپ نے وائس کمانڈ دی اے آئی کو کہ فلاں بندے نے یہ آرڈر دیا۔ پھر اے آئی حرکت میں آئی اور پرنٹ نکالنے تک کا کام خود سے کیا اور آپ نے وہ پارسل بھی ڈلیور کر دیئے۔
اور رات کو مزید نمبرز دے کر سو گئے۔
نوٹ:
یہ جتنا آپ نے فرض کیا وہ سب اس وقت ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں