صوبہ اوسفولڈ کے شہر فریدرکستاد کے ایک محلے کی گلی کا نام دہشت گرد گلی ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں سے کئی نو جوان شام کی جنگ میں حصہ لینے اور دہشت گرد تنظیم کی معاونت کے لیے گئے تھے۔اس لیے اب یہاں پانچ سو نوجوان یورپ کے مختلف ممالک سے ساسبرگ شہر کے راستے سے آ کر کیمپ لگائیں گے۔یہ محض اتفاق نہیں کہ اس شہر میں کیمپ لگایا جا رہا ہے بلکہ اسکی وجہ یہاں کے نوجوان ہیں جو کہ شام کی جنگ میں حصہ لینے گئے تھے۔
ہم یہ ثابت کریں گے کہ مسلمان نو جوان کیسے لوگوں کو انتہا پسندی سے روکتے ہیں۔یہ بات منہاج القرآن کے نو جوان سربراہ اویس اعجاز احمد نے کہی۔اویس ادارہ منہاجالقرآن میں نو جوانوں کے لیڈر ہیں۔یہ سمر کیمپ انتہا پسندی کے متعلق ہو گا۔یہاں نوجوانوں کو اس بات کی تربیت دی جائے گی کہ کس طرح انتہا پسندی سے بچا جا سکتا ہے۔
اس کیمپ میں سیاستدان طاہرلقادری بھی حصہ لیں گے۔وہ انتہا پسندی کے خلاف جدو جہد کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔اس کیمپ میں وینسترے پارٹی کے سیاستدان عابد راجہ بھی آئیں گے۔
NTB/UFN