وزیر انصاف لست ہاؤگ نے اسمبلی کے مائیک سے اپنے بیان پر معذرت کی لیکن آربائیدر پارٹی نے انکے اس انداز بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔لست ہاؤگ نے پچھلے ہفتے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک اصلحہ بردار کی تصویر کے نیچے یہ ریمارکس لکھے کہ آربائیدر پارٹی دہشت گردوں کے حقوق کے لیے ملکی حفاظت سے ذیادہ فکر مند ہے۔اس بات پر آربائیدر پارٹی کے اراکین اور دوسرے لوگ بہت غضبناک ہو گئے۔
کئی دن اس بات پر بحث ہوتی رہی۔پھر ارنا سولبرگ نے حکومت کی جانب سے اس بات پر معذرت کی اور لست ہاؤگ نے بھی معذرت کے لیے وہی الفاظ دہرائے جو وہ پہلے ہی اسمبلی سے بھی کہہ چکی تھیں۔سرخ پارٹی نے اسمبلی میں لست ہاؤگ کے خلاف عدم اعتماد کی قرااداد پاس کرنے کی تجویز دی ہے۔
NTB/UFN