فریمسکرت پارٹی میں اسمبلی کی سیٹ کے لیے کھڑے ہونے والے امیدوار کارلی ہاگن نے شامی پناہ گزینوں اور سمندری راستے سے آنے والے پناہ گزینوں کو اپنے ملکوں میں واپس بھیج دنیے کا مشورہ دیا ہے ۔پارٹی لیڈر نے کہا کہ کشتیوں سے آنے والوں کو سمندر میںواپس بھیج دیا جائے۔کارلی ہاگن نے کہا کہ یورپ نے لیبیا اور یورپ کے دوسرے جانب کے ممالک میں پناہ گزینوں کو رکھنے کے لیے مالی معاونت کا ارادہ کیا تھا۔اور یورپ کو انہیں سگنل دے دینا چاہیے کہ وہ یہاں نہ آئیں۔اس لیے کہ ذیادہ اخراجات اور نا کافی انٹیگریشن کی وجہ سے یہ تارکین وطن معاشرے کے لیے مسائل کھڑے کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
کارلی ہاگن نے ایک انٹرویو کے دوران اقوام متحدہ کی اس پالیسی پر تعجب کا اظہار کیا ہے جس میں اس نے آسٹریلیا کے اس رویئے پر تنقید کی ہے ہے جس میں آسٹریلیا نے مہاجرین کو ایک علیحدہ جزیرے میں قید کر کے رکھا ہوا تھا ۔اس کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
NTB/UFN