فریڈرکسٹاڈ سے سات ملزمان ایک شخص کی مار پیٹ کے الزام میں گرفتار

فریڈرکسٹاڈ کے شہر میں مرکزی علاقے سے سات افراد کو ایک تیس سالہ شخص کو اس کے فلیٹ میں گھس کر مارنے پیٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔اوسفولڈ پولیس نے بدھ کی صبح ٹویٹر پر یہ اطلاع دی کہ منگل کی رات ایک شخص کو سات افراد نے گھر میں گھس کر مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں۔جس کی وجہ سے اس شخص کو ہسپتال میں ایمرجنسی طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔اسے معمولی چوٹیں آئی تھیں جن کی مرہم پٹی کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا۔
پولیس نے تمام سات افراد کو گرفتار کر لیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے انکی نشاندہی پر دو مختلف مقامات سے منشیات بھی برآمد کیں۔پولیس کے مطابق یہ افراد پہلے سے ہی انکی مشتبہ افراد کی لسٹ میں موجود تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں