فضائی کمپنی ویدروئے کی چار ہزار پر وازیں کینسل

اس سال اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے فضائی کمپنی ویدروئے نے چار ہزار پوازیں کینسل کر دیں کمپنی کے ڈائیریکٹر نیلسن کے مطابق نارویجن کاؤنٹی میں انتہائی ضروری پروازیں کینسل کی گئی ہیں۔جس وجہ سے ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا لیکن پروازیں کینسل کرنے کے سواء ہمارے پاس کوئی دوسراراستہ نہیں تھا۔پچھلے کئی برسوں سے نارویجن کرونے کی قیمت گرنے کی وجہ سے اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ تبدیلیاں ماہ مئی سے شروع ہوئی ہیں جب شمالی علاقے کے ہوائی اڈے ایونس سے مسائل شروع ہوئے۔جس کے نتیجے میں بودوئے جانے والی پرواز کینسل کرنا پڑی۔اس کے علاوہ بودوئے،تھرومسو اور فلوروئے کی کئی پروازیں بھی کینسل کی گئیں۔اس کے علاوہ اوسلو جانے والی کئی پروازیں بھی کینسل کی گئیں۔
اس سلسے میں کمپنی نے ادارہء نقل و حمل سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ ان سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ جن روٹس پر پروازیں کینسل کی گئی ہیں انہیں بطور ٹینڈر لیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں