سوموار کے روز عدالت میں ائیر بالٹک کے پائلٹسیکنڈ آفیسر اور ائیر ہوسٹسوں پر نشہ کر نے اور فلائٹ کو پانچ گھنٹے تاخیر کر وانے کے الزم میں مقدمہ کی سماعت کی گئی۔جس کا فیصلہ سنایا دیا گیا ہے۔اس فضائی عملے کو اوسلو ائیر پورٹ سے آٹھ اگست کو اس وقت گرفتار کیا گیا جبکہ جہاز پانچ گھنٹے لیٹ ہو گیا تھا اور یہ عملہ ایک سو نو مسافروں کو لے جانے والا تھا۔
اڑتیس سالہ سیکنڈ آفیسر کو پہلے ہی چھ ماہ کی غیر مشروط سزاء سنا دی گئی تھی جس کا مطلب ہے کہ مجرم کو لازمی چھ ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے نو ماہ کی سزا دی جائے لیکن عدالت نے اسے دو ماہ کی سزا کم کر دی جبکہ سزا میں سے وہ دس دن بھی کم کر دیے جائیں گے جو ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران حوالات میں گزارے۔
دوران مقدمہ اس نے عدالت کو بیان دیا کہ ہمارے پاس ہوٹل میں کئی لوگ آئے مگر ہم نے اس لیے جہاز چلانے سے انکار کیا کہ ہم لوگ تھکے ہوئے تھے اور ایسی صورت میں جہاز کنٹرول نہیں کر سکتے تھے ۔
اس کے بعد باقی عملے پر انفرادی طور پر مقدمہ کی سماعت ہو گی پولیس نے ائیر ہوسٹسوں کو پچھتر دن کی جیل کی درخواست کی ہے۔سب سے آخر میں پائلٹ پر سوموار کی شام کو مقدمہ کی سماعت ہو گی۔
فضائی عملے پر ملازمت سے آٹھ گھنٹے پہلے تک نشہ سے دور رہنے کے قانون کو توڑنے کے جرم کاا لزام ہے ۔اس کے علاوہ اعشاریہ دو کی مقدار سے ذیادہ نشہ کرنے کا الزام بھی ہے ۔جبکہ پائلٹ پر سب سے سنگین الزام یہ ہے کہ باقی عملے کا نشے کی حالت میں ہونا اس کے علم میں تھا۔
NTB/UFN