فلاحی تنظیم سکون کے پلیٹ فارم سے اخوت فاؤنڈیشن کا پروگرام

نمائندہء خصوصی
پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان سے ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب
اور اینکر حمزہ علی عباسی کی آمد

آج شام سات مارچ کو فلاحی تنظیم اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب اور ا ینکر پرسن حمزہ علی عباسی صاحب ناروے آ رہے ہیں۔اخوت فاؤنڈیشن کا یہ پروگرام شاہد جمیل صاحب کی خصوصی بچوں کی فلاحی تنظیم سکون کے اشتراک سے اوسلو میں آٹھ مارچ کو جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے سے رات نو بجے تک منعقد ہو گا۔ جبکہ اخوت فاؤنڈیشن کا پروگرام سویڈن میں نو مارچ کو اور ڈنمارک میں دس مارچ کو ہو گا۔
اوسلو میں پروگرام کے میزبانوں میں شاہد جمیل کے علاوہ نوید ظفر او رعبدالرحمٰن چوہدری بھی شامل ہیں۔
پروگرام میں داخلہ ٹکٹ تین سو کراؤن ہے جبکہ مہمانوں کو ڈنر بھی دیا جائے گا۔اس کے علاوہ سکون کے پلیٹ فارم سے دو پراجیکٹس بھی متعارف کیے جائیں گے۔اور سیالکوٹ کی آرٹسٹ صنع نسیم اپنی تصاویر نمائش کے لیے رکھیں گی۔جبکہ ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب اپنی کتاب جو کہ فاؤنڈیشن کی جدو جہد اور کاردگی پر مشتمل ہے بھی نمائش کے لیے پیش کریں گے۔یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی پاکستان میں بطور پروڈیوسر اینکر پرسن اور بطور فنکار کام کر رہے ہیں۔ان کے معروف ڈراموں میں پیارے افضل اور من مائل شامل ہیں۔
جبکہ ڈرامہ من مائل پر تبصرہ بھی اردو فلک ڈاٹ نیٹ پر چھپ چکا ہے۔ اب حمزہ علی اس وقت فلاحی تنظیم اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔امید ہے کہ اوسلو میں رہنے والے پاکستانی خصوصی بچوں کی ٹنظیم سکون او فلاحی تنظیم اخوت فاؤنڈیشن کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کر کے انہیں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
sourceUFN

اپنا تبصرہ لکھیں