فولو صوبہ میں آٹھ نئے برطانوی کورونا کیسز

نوردرے فولو صوبے میں ایک سو بیس ٹیسٹوں میں سے آٹھ میں نئے برطانوی کورونا کے جراثیم پائے گئے ہیں۔ اس طرح اب نوردرے فولو میں نئے وبائی مرض کے کل پچیس مریض ہو گئے ہیں۔ان مریضوں کے دریافت ہونے کے فوری بعد میں نوردرے فولو اوسلو اور اس کے آس پاس کی کاؤنٹیز میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
میڈیکل آفیسر کرسٹین میر ہولڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ کافی ذیادہ ٹیسٹوں میں سے صرف چند میں نئے وائرس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
جبکہ میونسپلٹی سوموار کو اس سے ذیادہ نتائج کی توقع کر رہی تھی۔
وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقی رپورٹ
ان آٹھ مثبت وائرس والے افراد کا تعلق لانگ ہاؤس کے علاقے سے ہے جبکہ اس میں سے سات مریضوں کا تعلق سیدھا مقامی نرسری اسکول تھوزن اسٹائن سے ہے۔
مقامی مئیر ہانے اپ دان نے ٹی وی ٹو کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں