ویسٹ انڈیز میں فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں دو کالج ٹیموں کے دوران فٹ بال میچ کھیلا جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد 2 کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے والے 2 کھلاڑی شدید متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرہ کھلاڑیوں کو سینے میں درد کی شکایت بتائی جاتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے3 مزید کھلاڑی بھی معمولی متاثر ہوئے تھے جنہیں گراو¿نڈ میں ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔