یورپین پارلیمنٹ کے مطابق فیس بک استعمال کرنے کے لیے سولہ سال سے ذائد عمر کی حد مقرر کردی گئی ہے ۔یہی قانون انسٹاگرام اور سنیپ شاٹ پر بھی لاگو ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ سولہ سال سے کم عمر افراد کو فیس بک استعمال کرنے کے لیے والدین سے اجازت لینا ہوگی۔دو ہزار چھ سے فیس بک استعمال کرنے کی حد سترہ سال تھی لیکن پچھلے چند برسوں سے یہ حد تیرہ برس کر دی گئی تھی۔کئی افراد سولہ سال عمر کی حد مقرر کرنے کے خلاف ہیں۔
ایک پندرہ سالہ فردجو کہ کالج اسٹوڈنٹ ہے وہ اپنی زندگی کے کئی فیصلے کرنے میں خود مختار ہوتا ہے ۔فیس بک استعمال کرنے کے لیے والدین سے اجازت لینا درست نہیں۔یہ بات ڈیجیٹل محکمہ کے ڈائیریکٹر Bj248rn Erik Thon بیورن نے کہی ۔اسی طرح اقوام متحدہ کی مشیر رچرڈسن Janice Richardson کے مطابق اس قانون کی وجہ سے نو جوان بیرون ملک اپنا سماجی حلقہ کھو دیں گے۔
NTB/UFN

Recent Comments