بی بی سی نیوز ایجنسی ک مطابق مسلم میچ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی وجہ سے اسکے ڈیڑھ لاکھ ممبران کی ذاتی معلومات منظر عام پر آگئیں۔اس کے علاوہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سات لاکھ ممبران کے ذاتی پیغامات بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔
مسلم میچ سروس کی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ہم اس کی تفصیلات کے ہیک ہونے کی شکائیت پر کام کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد اپنا سیکورٹی نظام بہتر بنائیں۔
چوری ہونے والی معلومات میں ممبران کی ذاتی تفصیلات بھی ہیں۔اس چوری کی نشاندہی نیٹ سیکورٹی ڈائیریکٹر ٹونی ہنٹ Tony Hunt نے سب سے پہلے کی۔ٹیکنالوجی سائٹ مدر بورڈ کے مطابق ہیرز نے ممبران کی ذاتی معلومات مثلاً ان کے ای میل ایڈرس،ملازمتیں نجی زندگی کی تفصیلات اور یہ کہ آیا ممبر نے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے کی چوری کی ہے۔
فیس بک کے اس صفحہ پر مختلف مسلمان ممبرز اپنی ذاتی معلومات شئیر کرتے ہیں۔اس چوری کی زد میں آنے والے ممبران کی اکثریت کا تعلق برطانیہ امریکہ اور پاکستان سے ہے۔اس لیے یہ صفحہ عارضی طور پر بند ہے اور اسے رمضان کے بعد کھولا جائے گا۔
BBC/UFN