فیس بک پر گھر بیٹھے غلط ریمارکس یا دھمکیاں دینا اب خطرے سے خالی نہیں رہا۔اسکی مثال ناروے میں فیس بک پر سابقہ وزیر انصاف لست ہاؤگ کے بارے میں لوگوں کے غلط ریمارکس ہیں۔لست ہاؤگ نے اس وقت اپنے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تاہم اب جنگ سوشل میڈیا کے میدان میں لڑی جا رہی ہے جہاں لوگ اچھے برے ریمارکس دے رہے ہیں جن میں دھمکیاں اخلاق سوزاور نفرت انگیز ریمارکس بھی شامل ہیں۔یہ دھمکیاں لست ہاؤگ ستورے اور کنوت کو دی جا رہی ہیں۔
Knut Arild Hareide, Jonas Gahr St248re اور Sylvi Listhaug اس صورتحال سے نبٹنے کے لیے پولیس نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز تبصرے لکھنے والے صارفین کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔اخباد داگ بلادے کے مطابق یہ اقدام پولیس سوشل سیکورٹی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔
پولیس سیکورٹی کے سربراہ مارٹن Martin Bernsen نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لست ہاؤگ کے استعفیٰ کے بعد سے لوگوں نے سوشل میڈیا پران تینوں سیاستدانوں کو دھمکی آمیز اور نفرت انگیز ریمارکس دینے شروع کر دیے ہیں ۔جس کی وجہ سے تینوں سیاستدانوں کو پولیس نے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہم ان دھمکی دینے والوں پہ نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم پچھلے ہفتے سے انکی تعداد میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔
NTB/UFN