فیس بک پیج پر ‘لائکس کم ہونے کی اطلاع‎

وسیم ساحل

اگرآپ فیس بک پیج پر لائیکس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ  کر

خوش ہوتے رہتے ہیں تو آپ کے لئے بری خبر ہے کہ لائیکس کی تعداد میں کمی آنے والی ہے۔

اس اہم تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ فیس بک کل لائیکس کی تعداد میں سے ان لائیکس کو تفریق کرنے والی ہے کہ جو ان صارفین کی طرف سے کئے گئے تھے جو اب ان ایکٹو ہوچکے ہیں۔ اسی طرح جو صارفین دنیا میں نہیں رہے ان کے کئے گئے لائیکس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ ان دونوں قسم کے لائیکس کو ختم کرنے کا یہ مطلب ہوگا کہ آپ کے مجموعی لائیکس کی تعداد قدرے کم ہوجائے گی۔
 اگرچہ کم لائیکس والوں کو اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا مگر جن پیجز کے لاکھوں میں لائیکس ہیں ان کے لائیکس کی تعداد میں کافی کمی آئے گی۔ اگر کسی فیس بک پیج کی لائیکس کی تعداد کا تعلق آپ کی ملازمت یا پیشہ وارانہ زندگی سے ہے تو آپ اپنے افسران بالا کو ابھی سے خبردار کرسکتے ہیں کہ لائیکس کی تعداد میں آنے والے چند ہفتوں کے دوران کمی ہونے والی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں