فیس بک نے اپنے صارفین کو جن کی تعداد ستاسی ملین سے اوپر ہے کو سیکورٹی کے بارے میں خبردار کیا۔یہ قدم کیمبرج کی جانب سے فیس بک کے حفاظتی حصار کو توڑنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔نارویجن خبر رساں ایجنسی نے سوموار کے روز فیس بک صارفین کو مطلع کیا کہ سوموار کو فیس بک کے صارفین کو دو ایسی میلز موصول ہو سکتی ہیں جس میں صارفین سے اپنی ایپلیکیشنز فیس بک اکاؤنٹ سے ہٹانے یا سیکورٹی چیک کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
فیس بک نے این آر کے ایجنسی سے یہ پیغام شئیر کیا جسکا ایک سیمپل یہ ہے ۔
سارہ ہم آپ کے فیس بک ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔اس لیے ہم نے آپ کے اکاؤنٹ سے اس ایپ کو ہٹا دیا ہے کیونکہ آپکے اکاؤنٹ سے کیمبرج ڈیجیٹل تجزیہ کمپنی نے آپکی معلومات ناجائز استعمال کی ہیں۔
کمپنی نے اس جرم کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب ستاسی ملین صارفین کا ڈیٹا چوری ہو چکا تھا۔تا ہم یہ صارفین امریکی تھے۔جبکہ سینتیس ہزار نارویجن اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
NTB/UFN