خصوصی نمائندہ
انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے خواتین کے لیے روزمرہ زندگی کے مسائل کے حل کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے۔اس ورکشاپ میں کل پندرہ خواتین کی سیٹیں ہیں جبکہ یہ فیورست لائبریری میں ہو رہی ہے۔ورکشاپ پانچ ہفتہ تک ہو گی اور ہر منگل کے دن صبح گیارہ تا دو بجے تک اس میں خواتین کو عملی تربیت دی جائے گی۔
خواتین کو مسائل کے عملی حل سکھانے کے لیے انٹر کلچرل وومن کی سربراہ غزالہ نسیم اور نائب صدر شازیہ عندلیب رہنمائی کریں گی۔اس کی تربیت انہوں نے اپنی مدد آپ کے ادارے سے لی تھی جہاں ادارے کی سربراہ اور نفسیاتی ٹرینر آنے گریتینے انہیں نارویجن میں یہ تکنیکیں سکھائیں جو اب پاکستانی خواتین کو اردو میں سکھائی جا رہی ہیں۔اس پروگرام میں حصہ لینے والی خواتین نہ صرف اپنی شخصیت کو بہتر کر سکیں گی بلکہ اپنے اور دوسروں کے مسائل باآسانی حل کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔
کورس میں چندمزید سیٹیں موجود ہیں جو خواتیناس میں حصہ لینا چاہتی ہیں وہ اس موبائل پر رابطہ کر سکتی ہیں۔90871926
source urdufalak.net