گاڑی کے فیول ٹینک کا ڈھکن کھولیں تو اس پر ایک خانہ بنا ہوتا ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس خانے کا مصرف کیا ہے؟ ایک جسٹن نامی ٹک ٹاک صارف نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں اس خانے کا اصل مصرف بتا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق جسٹس اپنی ویڈیو میں کہتا ہے کہ مجھے گاڑی چلاتے ہوئے 38سال بیت چکے ہیں لیکن آج جا کر مجھے پتا چلا ہے کہ فیول ٹینک کے ڈھکن پر موجود اس خانے کا اصل استعمال کیا ہے۔
یہ کہتے ہوئے جسٹن اپنی گاڑی کے فیول ٹینک کا ڈھکن کھولتا ہے اور اسے اس خانے میں رکھ دیتا ہے۔ جسٹن کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 3لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کمنٹس میں بیشتر صارفین اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ بھی آج تک اس خانے کے متعلق نہیں جانتے تھے کہ یہ فیول ٹینک کا ڈھکن رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔