قبرص سے گذشتہ جمعہ کے روز تین نارویجنوں کو گیارہ دن تک حولات میں رکھنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا۔نارویجن پولیس کے مطابق قبرص میں ابھی تک ان پر تفتیش ہو رہی ہے جبکہ قبرصی ذرائع کے مطابق انہیں ملک بدر کر دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپن نامی ایک نارویجن اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ قبرص گیا جہاں اس نے اپنی سابقہ مصری بیوی کی بچی کو اغواء کرانے کی ناکام کوشش کی۔
نارویجن حکام کے رابطہ کرنے پر قبرصی پولیس نے بتایا کہ اس کیس پر ابھی تفتیش جاری ہے ۔گو کہ تینوں نارویجنوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN