چوروں کے گلے میں ہاتھ ڈالا جا چکا ہے۔حدیبیہ کیس میں چھوٹے میاں کی جانا ٹھہر گیا ہے
۔انجینئر افتخار چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائیش گاہ پر مبارک باد دینے والوں کے وفود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔اس ملک کے لوٹنے والوں کے گریبانوں تک قانون کے لمبے ہاتھ پہنچ رہے ہیں حدیبیہ کیس میں شہباز شریف کسی صورت نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا عمران خان نے ملک کے طول و عرض میں تابڑ توڑ جلسے کر کے حکومت کی چولیں ڈھیلی کر دی ہیں۔انجینئر افتخار کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی بھڑکیں والد کو لے ڈوبیں اور رہی سہی کسر مریم اورنگ زیب نکال رہی ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے اس موقع پر ملنے والوں سے کہا عمران خان اس ملک کے پسے ہوئے طبقات کے امید کی ایک کرن ہے۔انجینئر افتخار نے مزید کہا کسی ٹیکنو کریٹس حکومت کی ضرورت نہیں ہماری پارٹی میں اللہ کے فضل و کرم سے ہر قسم کے ٹیکنو کریٹس موجود ہیں جوحکومت چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں ضرورت صرف انتحابات کی ہے۔یو سی ساگری سے بابو غضنفر اقبال۔اس ریاض اور شاہ فیصل یو سی ۷۷ سے کونسلر سجاد عباسی کی قیادت میں وفد نے انہیں ڈپٹی سیکریٹری نامزد ہونے پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا۔