قطر میں فٹبال میچ کے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

قطر میں منعقد میچ کے شائقین جنہیں فری ٹکٹ پر میچ دکھانے کے لیے اسٹیڈیم لے جایا گیا کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ان شائقین کا تعلق تارکین وطن محنت کشوں کے گروپس سے تھا۔ قطر میں ملازمت کرنے واالے ایک ایک انڈین شخص نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ ایک تنظیم کے ساتھ بس میں آئے تھے اور یہاں انہیں کئی طویل راستوں سے گزار کر واپس بھیج دیا گیا کہ یہاں جگہ نہیں ہے۔اسی طرح ایک شخص نے بتایا کہ جب وہ نماز پڑھ کر واپس اسٹیڈیم جانے لگا اسے سیکورٹی گارڈ نے اندر جانے سے روک دیا۔
نارویجن روزنامہ آفتن پوستن کے مطابق ہالینڈ نے قطر کو شکست دی جس کے بعد میڈیا نے اس روشن اسٹیڈیم سے رپورٹنگ کے لیے اجازت مانگی۔ابھی آدھی نشستیں خالی تھیں کہ ایکدم فری ٹکٹ والوں سے اسٹیڈیم بھر گیا۔
نیو یارک ٹائمز کے طارق پنجہ نے بھی رپورٹ دی ہے کئی کئی خاندانوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں