اندرون ملک جانے والی پروازوں پر کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ دکھا کر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافر 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ پی آئی اے نے اندرون ملک جانیوالی پروازوں پر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر کرایے کی مد میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
یہ خصوصی رعایت کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے پر دی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ رعایت کا آغاز آج بروز جمعرات 10 جون سے نافذ العمل ہوگا ۔