پاکستانی پس منظر رکھنے والی خاتون میرا سینٹر کی ڈائریکٹر فاخرہ سلیمی نے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی نمائش کے موقع پر ڈیزائنروں کے ساتھ تقریر کی۔اس موقع پر میوزیم کی ڈائیریکٹر نے تارکین وطن گروپ کی جانب سے نمائش میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔جبکہ اس موقع پر بچوں کے لیے بھی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
میزیم ڈائیریکٹر کارین ہندبو کے مطابق میوزیم میں ہونے والء تخلیقی کام میں حصہ لینا سب کا حق ہے۔یہ کام صرف میوزیم کا عملہ اکیلا نہیں کر سکتا۔ اس لیے ہر فرد کو اس تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔انہوں نے ملٹی کلچرل روزنامہ اوتروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم مل کر کام کرتے ہیں جیسا کہ میرا سینٹر کے ساتھ مل کر کیا تو ہمیں بہترین نتائج ملتے ہیں،
source; Utrop/UF