ومی ہیرو اور کوہ پیما ہ علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کی پھر سے تلاش اور ان پر ڈاکو مینٹری بنانے کیلئے دوبارہ کے ٹو پر جانے کا اعلان کر دیاہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ وہ کل سے پھر کے ٹو کی چوٹی سر کرنے جار ہے ہیں ، گزشتہ سال میرے والد کے ٹو گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے ، میرے والد پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے کے ٹو سر کیا ، میرے ساتھ اس دفعہ میری ٹیم اور غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں ،ہمارا پلان کے ٹو جانے کا ہے اور اس کے ساتھ ڈاکومنٹری بنانے کا بھی ارادہ ہے ، جون سنو اور علی سد پارہ کی زندگی پر ڈاکومنٹری بنانے جارہے ہیں ، میں کے ٹو جانا چاہتاہوں ، میں جاننا چاہتاہوں کہ کے ٹو پر میرے والد اور جان سنو کے ساتھ کیا ہوا، کے ٹو جانے کا مقصد سرچنگ بھی ہے ، کے ٹو سر کرنے میں چالیس سے 45 دن لگ سکتے ہیں ۔