وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے ،قوم کل دن 12 سے ساڑھے 12 تک کشمیریوں کیلئے نکلیں ، قوم فاشسٹ بھارت کے قبضے اورکرفیوکیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے،تمام پاکستانی مقبوضہ کشمیرکے عوام کوواضح پیغام دیں،کشمیریوں کوپیغام دیناہے پاکستانی قوم ان کےساتھ ہے.
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج روزانہ کشمیری عورتوں اوربچوں پرظلم ڈھارہے ہیں،مودی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،کشمیریوں کی آبادی کے تناسب کی تبدیلی جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے،کل قوم سڑکوں پر نکل کر پیغام دے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔