اس جمعہ سے کشتیوں میں سوار ہونے والے بڑوں اور بچوں کے لیے لائف جیکٹ پہننا لازمی قراردیا گیا ہے۔یہ قانون پارلیمنٹ نے اس سال پاس کیا تھا۔جس کے مطابق آٹھ میٹر تک کی کشتی میں سوار ہونے والوں پر اس قانون کا اطلاق ہوتاہے۔یہ قانون صرف تیز رفتار کشتیوں کے لیے ہے۔جبکہ اگر کوئی کشتیوں کے درمیان کشتی چلا رہا ہے تو اسے یہ جیکٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔پچھلے سال ناروے میں ایک سو چودہ افرد ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔جبکہ ہر سال اوسطاًایک سو چودہ افراد ساحلوح پر ڈوبنے کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ان میں اکثریت مردوں کی ہوتی ہے۔
کئی لوگ چھوٹی کشتیاں استعمال کرتے وقت لائف جیکٹ استعمال نہیں کرتے۔Ivar Christiansen نارویجن امدادی تنظیم کے ایوار کرستیان کا کہنا ہے کہ لائف جیکٹ استعمال کرنے کے قانون کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ جائیں گی۔
NTB/UFN