لاک ڈاﺅن کے دوران جب لوگوں کے بنے بنائے کاروبارتباہ ہو رہے تھے، اس برطانوی لڑکی نے محض 25پاﺅنڈ کی سرمایہ کاری سے ایک کاروبار شروع کیا اور اب اتنے محدود وقت میں لکھ پتی بن چکی ہے۔ دی سن کے مطابق اس 19سالہ لڑکی کا نام میسی کرومپٹن ہے ، جس نے گزشتہ سال جون میں لاک ڈاﺅن کے دوران بوریت دور کرنے کے لیے اپنا ایک فیشن برانڈ لانچ کیا۔اس نے اس برانڈ کا نام ہی ’Bored‘ رکھا اور ایک ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بنائے اور اپنے اس برانڈ کی مصنوعات کی تشہیر شروع کر دی۔ جنہیں بنانے کے لیے اس نے ابتداءمیں 25پاﺅنڈ کی رقم لگائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق میسی کی مصنوعات تیزی سے مقبول ہونی شروع ہوگئیں اور اسے بڑی تعداد میں لوگ آن لائن آرڈر بھیجنے لگے۔ اب میسی کا برانڈ اتنا مقبول ہو گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر ہی اس کے ایک لاکھ 61ہزار فالوورز ہو چکے ہیں۔ میسی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @maisie_cromptonپر ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس کاروبار سے وہ اب تک اتنی رقم کما چکی ہے کہ جلد ہی اپنا پہلا گھر خریدنے جا رہی ہے۔ میسی کا کہنا ہے کہ اب میرایہ کاروبارمیری کل وقتی جاب بن چکا ہے۔ میں نے یہ کاروبار محض بوریت دور کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ اس قدر منافع بخش بن جائے گا اور میں اتنی کم عمری میں اپنا ذاتی گھر خرید سکوں گی۔“