لاک ڈاون کے بعد سعودی عرب میں آن لائن نکاح کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ریاض شہر میں 542 آن لائن نکاح ہوئے۔ ان میں فریقین کو کسی عدالت یا سرکاری دفاتر میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں پڑی۔سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مطابق 16 مارچ سے عدالتوں میں عملے کی حاضری معطل ہونے کے بعد سے اب تک ریاض شہر میں نکاح کی 542 کارروائیاں آن لائن مکمل کی گئیں۔وزارت انصاف نے کچھ عرصہ قبل آن لائن نکاح کا عمل متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد نکاح کرنے والوں کو آسانیاں فراہم کرنا اور وزارت انصاف کے دفاتر یا عدالتوں میں حاضر ہوئے بغیر نکاح کی سرکاری کارروائی مکمل کرنا ہے۔