صوبائی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈکس(اے کیو آئی) 397 تک پہنچ گیا جس کے بعد لاہور خراب ایئرکوالٹی کےلحاظ سےدنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے،لاہور میں ایک دفعہ پھر سموگ نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ فیصل آباد کا اے کیو آئی 225 ، بہاولپور کا192، گوجرانوالہ کا 183،ساہیوال کا 168 ،اسلام آبادکا 157،ملتان 148 اور کراچی کا 139 ریکارڈ کیا گیا۔نئی دلی 174 اےکیوآئی کےساتھ تیسرےنمبرپر جبکہ چین کےشہرشنگھائی کا 163اےکیوآئی کےساتھ پانچواں نمبر نمبر پر ہے۔