لندن سے نیویارک 200 روپے کی ٹکٹ

لندن سے نیویارک 200 روپے کی ٹکٹ

ورونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ایک فضائی کمپنی ’فلائی بی‘ کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور دیگر فضائی کمپنیوں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسافروں کی کمی کے باعث برٹش ایئرویز نے لندن سے نیویارک جانے والی پروازوں کا کرایہ صرف 1پاﺅنڈ (تقریباً 200روپے) کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس کے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ ماہ 4.8فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور رواں ماہ اس کمی کی شرح میں تیزی آ گئی ہے جس کی وجہ مختلف ممالک کا دوسرے ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندیاں لگانا ہے۔ ایئرپورٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ایشیائی اور یورپی روٹس کے مسافروں کی تعداد کم ہوئی ہے۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو جان ہالینڈ کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کا خطرہ برطانیہ کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ کڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔ ہم دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ کے اس مرکزی دروازے (ہیتھرو ایئرپورٹ) کو کھلا رکھا جا سکے اور اسے مسافروں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں