لورن اسکوگ اوسلو میں شن اسکول کے میدان میں مستی میلہ کے نام سے ایک دیسی میلے کا اہتمام کیا گیا۔
یہ میلہ اتوار کے روز لگایا گیا۔ میلے میں مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ان میں اشیائے خوردو نوش اور کھانے پینے کے اسٹالز، اور ڈریسز کے اسٹالز لگائے گئے۔ میلے میں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کی تنظیموں نے بھی اسٹالز لگائے ۔جبکہ اسکول ہال میں میو زک شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
موج مستی نام کے میلے میں پاکستانیوں کے علاوہ نارویجن کمیونٹی اور دوسرے ممالک کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔