لڑکی سے ہاتھ ملانے کا الزام لگانے والے صحافی اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل سے معذرت کرلی۔
اعزاز سید نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مولانا طارق جمیل ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس بارے میں اعزاز سید نے الزام لگایا تھا کہ معروف عالم دین خاتون سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ صحافی کے الزام کے بعد مولانا طارق جمیل نے ایک ٹویٹ میں اس مصافحے کی وضاحت کی اور بتایا کہ یہ دراصل ایک خواجہ سرا ہے۔
مولانا طارق جمیل کی وضاحت آنے کے بعد صحافی اعزاز سید نے اپنی پہلی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی اور کہا ” طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک خواجہ سرا تھا اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ خواجہ سراؤں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔”
اعزاز سید نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ” مجھے مولوی طارق جمیل کے اس لڑکی سے ہاتھ ملانے پر اعتراض نہیں ہے، اعتراض یہ ہے کہ مولوی اپنی تبلیغ کے بالکل الٹ کام کرتا ہے، لوگوں کو ایسے کرداروں کی اصلیت جاننا چاہیے، اور پیروی سے گریز کرنا چاہیے۔”
طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک خواجہ سرا تھا اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ خواجہ سراوں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔