ٹوکیو (نیوز ڈیسک) آسمانوں سے زمین پر نازل ہونے والی بڑی تباہی کی متعدد پیشنگوئیاں ماضی میں بھی سامنے آچکی ہیں لیکن جاپان کے ایک بڑے مذہبی رہنما نے 2016ءمیں ایسی آفت کے نزول کی پیشنگوئی کردی ہے کہ جو کرہ ارض کو تہس نہس کرکے رکھ دے گی۔
مزیدجانئے: ’’ایسا شدید ترین طوفان آئے گا جو آج تک کسی نے کبھی نہیں دیکھا اور پھر پوری دنیا۔۔۔۔‘‘ سائنسدانوں نے تہلکہ خیز پیشن گوئی کر دی، خطرے کی گھنٹی بجا دی
نیوز سائٹ Inquisitr.com کے مطابق پاسٹر ریکارڈو سلازر نے پیشنگوئی کی ہے کہ ایک بہت بڑا شہاب ثاقب 30 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چٹان نما گولہ تقریباً دس کلومیٹر قطر پر محیط ہے اور اس کا زیادہ تر حصہ برف پر مشتمل ہے۔ پاسٹر سلازر کے مطابق یہ شہاب ثاقب سمندر میں گرے گا جس کے نتیجے میں بہت بڑا سونامی پیدا ہوگا جو کرہ ارض پرموجود ہر شے کو ملیا میٹ کردے گا۔ پاسٹر کا کہنا ہے کہ اس تباہی میں تقریباً سوا ارب لوگ ہلاک ہوجائیں گے، جبکہ اس کے بعد دنیا میں قحط اور بیماریوں کا زمانہ شروع ہوجائے گا جس میں مزید اربوں لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے۔ پاسٹر ریکارڈو نے زمین پر اس تباہی کے نزول کی تاریخ 16 مئی 2016ءبتائی ہے۔
اس پیشنگوئی سے دنیا میں اس قدر خوف و ہراس پھیلا ہے کہ لوگوں نے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا سے رجوع کرلیا ہے، تاہم ناسا کی جانب سے تاحال اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
زیب محسود ۔۔ درامن ناروے