مائیکروسافٹ جاپان میں اپنے ملازمین کو ہفتے میں 3 دن چھٹیاں دینے لگا، اس سے اُن کے کام میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر ہر کمپنی یہی کرے

مائیکروسافٹ جاپان میں اپنے ملازمین کو ہفتے میں 3 دن چھٹیاں دینے لگا، اس سے اُن کے کام میں کیا تبدیلی آئی؟ جان کر ہر کمپنی یہی کرے

ہفتے میں دو چھٹیاں تو اب معمول بن چکیں، تاہم ماہرین مصر ہیں کہ اگر ملازمین کو ہفتے میں تین چھٹیاں دی جائیں تو ان کے کام کا معیار پہلے سے کہیں بہتر ہو سکتا ہے۔ اب مائیکروسافٹ جاپان نے عملی تجربہ کرکے ماہرین کی اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مائیکرو سافٹ جاپان نے پہلی بار اپنے 2300ملازمین کو ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کاجرا¿ت مندانہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے ساتھ جمعہ کی بھی چھٹی دے دی اور پھر ان کے کام کے معیار کا معائنہ کیا۔

کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ ملازمین کو ہفتے میں تین چھٹیاں دینے سے ان کی کارکرگی میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ کمپنی کی ’پیداواری صلاحیت‘ (Productivity) 40فیصد سے زائد بڑھ گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ جب سے کمپنی نے ملازمین کو تین چھٹیاں دینی شروع کی ہیں، ملازمین کی چھٹیاں کرنے کی ماہانہ شرح میں بھی 25.4فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔ اس اقدام سے کمپنی میں بجلی کی کھپت میں بھی 23.1فیصد کمی آئی جس سے کمپنی کو کافی رقم کی بچت ہوئی۔ کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن کام ہونے کی وجہ سے زیادہ تر میٹنگز کا دورانیہ مختصر کر دیا گیا یا پھر انہیں روبرو میٹنگ کی بجائے ورچوئل میٹنگ میں بدل دیا گیا۔ اس تبدیلی سے کمپنی کی کارکردگی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ ٹرائیل کے اختتام پر جب ملازمین سے ان کی صحت اور تین چھٹیوں کے حوالے سے سوالات کیے گئے تو 92.1فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے اس عرصے میں بہت بہتر محسوس کرتے ہیں اور تین چھٹیاں ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں