ماں جایا

کلام: مریم عباس

‏وہ مغرور سی عورت
‏جسے پرواہ نہیں ہوتی
‏کسی کی چاہ نہیں ہوتی
‏تیرے ایک “آپ” کہنے سے
‏غم یہ دل پر سہنے سے
‏آنکھیں موند لیتی ہے
‏آس چھوڑ دیتی ہے
‏اسے پھر غم ہوتا ہے
‏دل پر نم ہوتا ہے
‏کیوں وہ “آپ” کہلائے
‏کاش کہ وقت لوٹ آئے
‏غلطی کا مداوا ہو
‏پھر سے وقت ہمارا ہو

‏ہنسی وہ لوٹ کر آئے
‏پھر نہ چھوڑ کر جائے
‏انا نہ جو آڑے آئے
‏وہ تجھ کو بتلائے
‏تم ویر ہو اس کے
‏مہا ویر ہو اس کے
‏مگر دل ضد پر آیا ہے
‏تو بھی اسکا ماں جایا ہے
‏کون پہل کر پائے
‏اکڑ ہر بار جیت جائے
‏سو سرد جنگ جاری ہے
‏دھند سی طاری ہے

‏مریم عباس
‏⁧‫#کھوکھلارشتہ_سےماخوذ‬⁩

اپنا تبصرہ لکھیں