ماں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت لیکن پھر بیٹے نے کیا کام کردکھایا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

ماں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت لیکن پھر بیٹے نے کیا کام کردکھایا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

بھارت میں ماں کی کروناوائرس رپورٹ مثبت آنے پر بیٹے نے خود کشی کرلی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ایک نوجوان بیٹے نے اس وقت خودکشی کرلی جب اسے پتا چلا کہ اس کی ماں کروناوائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق بیٹا، ماں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور گھر میں ہی گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ کرونا متاثرہ ماں کو کوویڈ سینٹر میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعے نے اہل خانہ کو گہرے دکھ اور صدمے کا شکار کردیا ہے جبکہ اہل محلہ بھی افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے بھارتی شہر ناسک میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 588 ہے جن میں سے 6 مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ تمام متاثرین کو قرنطینہ اور اسپتالوں کے خصوصی وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں