ماہ اپریل کے اختتام میں حکومت کا نیا فیصلہ متوقع

ماہ اپریل کے اختتام پر نارویجن حکومت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا چھوٹی بڑی ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ہم اس ماہ کے آخر میں ٹھوس بنیادوں پر یہ فیصلہ کریں گے،اس بات کا اعلان جمعہ کی شام وزیر ثقافت عابد راجہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
وزیر ثقافت نے بتایا کہ وہ اس ہفتہ کے شروع میں ہی اس معاملے کے بڑے ارباب اختیار کے ساتھ گفت و شنید میں مصروف تھے۔جس پر سب نے انکی اس کوشش کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنا رہا ہوں کہ یہ مشکل صورتحال نارویجن انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ وزارت صحت اور حکومت مل کر اس مسلہء پر کوئی متفقہ فیصلہ کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں