ماہ اگست یوم پاکستان کا مہینہ

سبز ہلالی پرچم کے سائے میں
ایک یاد گار دن
ایک دلفگار داستان آ ۤزادی
شازیہ عندلیب
ماہ اگست کی آ ۤمد کے ساتھ ہی پاکستان میں اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آ ۤباد ہیں یوم آۤزادی کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔یہ صرف ہمارا قومی دن ہی نہیں بلکہ وہ تشخص اور پہچان ہے جو دنیا میں ہماری پہچان بنتا ہے ہم دنیا میں جہاں بھی چلے جائیں ہماری پہچان بھی ہمارے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔ساری دنیا کے سارے ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانے اس دن کو مناتے ہیں اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹیز بھی اس دن اپنے وطن کے قیام کی یادیں اور تاریخ کو مختلف انداز اور حوالوں سے مناتے ہیں۔
ناروے بھی دنیا کے سیارے کے نقشے پہ انتہائی جنوب میں منجمد کرہ ئ ارض کے سائے میں واقعہ ایک چھوٹا سا ملک ہے۔مگر یہاں کی پاکستای کمیونٹی کے وطن سے محبت کے جزبات یہاں کا سرد موسم بھی ٹھنڈا نہیں کر سکا ۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال یہاں پر بسنے والے پاکستانی بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم پاکستان مناتے ہیں ۔گو کہ اس وقت پاکستان کے سیاسی حالات قوم کی حالت اور خارجہ پالیسیوں نے دنیا بھر میں اسکی اچھی شہرت چھین لی ہے ۔لیکن کسی سیانے نے کیا خوب کہا ہے کہ اپنا وطن تو ماں دھرتی کی طرح ہوتا ہے۔ماں اگر بیمار ہو دکھی ہو اسکے حالات خراب ہوں اسے چھوڑ تو نہیں دیتے ۔وہ تو ہر حالت میں اپنی اولاد کو سینے سے لگائے رکھتی ہے تو پھر کوئی اس برے وقت میں اپنی ماں دھرتی جیسے وطن کو کیسے چھوڑ سکتا ہے؟ کیس ےبھلا سکتا ہے اسکی یادوں کو؟ ان خوشگوار دنوں میں جب ہم وہاں رہتے تھے؟آج اس قوم پر برا وقت ہے تو کیا ہوا وقت ایک سا نہیں رہتا ۔یہ دن بھی بدل جائیں گے۔کبھی اس پر بھی اچھا وقت ۤئے گا۔کبھی تو یہ بھی دنیا میں عزت و وقار پائے گا۔
آئیں ہم سب مل کر اس دن کو نئے جذبے اور نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ سبز ہلالی پرچم کے سائے میں منائیں۔
۔

اپنا تبصرہ لکھیں