متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے کیئے جانے والے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح حوثنی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے ناکام بناتے ہوئے میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا ، اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔
حوثی باغیوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد اماراتی وزارت دفاع نے باضابطہ بیان جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ حوثی باغیوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، میزائلوں کی باقیات ابو ظہبی کے ارد گرد مختلف علاقوں میں گریں ، کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، امارات کو حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں تیل کے ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ یہ ڈیپو ایئر پورٹ کے نزدیک ہونے کے باعث ہوائی اڈے کی ایک عمارت میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی ،حملے کے بعد حوثنی باغیوں کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی اور اسے ملٹری آپریشن قرار دیا گیا ۔