محکمہء امیگریشن کے مطابق کئی صومالین جو کہ جو کہ ناروے میں پیدا ہوئے ہیں۔ان کے بارے میں یہ پتہ چلا ہے کہ انکا تعلق صومالیہ سے نہیں بلکہ جبوٹی اور دوسرے پڑوسی ممالک سے تھا۔ ان کے والدین ناروے صومالین پاسپورٹ پر آئے تھے۔ان میں سے آدھے افراد کے پاس نارویجن نیشنلٹی تھی جبکہ باقی افراد کے پاس دوسرے ممالک کی نیشنلٹی تھی۔اب ان میں سے اکثر کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے رہائشی اجازت ناموں کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔
نارویجن اخبار کلاس کیمپ کے مطابق ماحد حبیب سن دو ہزار آٹھ میں ناروے آیا تھا جب اسکی عمر چودہ سال تھی۔اب اسے بیس مئی تک ناروے کو چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔اسکا خیال ہے کہ ایسا کسی سیاسی مخالفت کی وجہ سے کیا گیا اہے ۔جبکہ جبوٹی کے احکام نے ماحد کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔جبکہ ڈیپارٹمنٹ چیف جارج رونے Georg Magne R248nnevig نے اخبار کو بتایا کہ ہم نے اس کے بارے میں ہرطرح کی تفتیش کر لی ہے۔اس کے ٹیلیفون چیک کیے اسکے جبوٹی رقوم بھیجنے کے بل اور جبوٹی کے ٹرپ بھی چیک کیے۔
جبکہ صومالیہ میں افراد کی رجسٹریشن کا نظام ناقص ہونے کی بناء پر امیگریشن حکام کو کوئی واضع جواب موصول نہیں ہوا۔
NTB/UFN