محافل میلاد النبیﷺنارووال

Narowal News Pic 30-12-2015..نارووال( )پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا ہے کہ محبت رسولﷺ جان ایمان ہے ۔جب کائنات کا وجود نہ تھا تب بھی آپ کا چرچا تھا۔انبیاء کی ارواح مقدسہ میں خود خالق ارض و سماء نے اپنے محبوب کا ذکر بلند کیا اور حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک تمام نبیوں نے آپﷺ کی تشریف آوری کا اعلان کیا۔یہ باتیں انہوں نے دربار عالیہ حضرت بابا پیر سید جعفر علی شاہ ولی گیلانی القادریؒ پر منعقدہ سالانہ محفل میلاد شریف سے صدارتی خطاب میں کہیں۔ اس موقع پر مرکزی ترجمان ملک مظہر حسین اعوان ،چیئرمین یوسی مہار شریف ملک محمد طارق اعوان ، سیدمحمد یاسین گیلانی،سید عاطف گیلانی ،سید عاصم گیلانی ،پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی،پیر ارشد محمود ،حاجی ریاض احمد سمیت مریدین و زائرین کی کثیر تعداد بھی موجودتھی ۔پیر سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا کہ حور و ملائک ،جن و انس،درند و پرند،طائر و طیور،اطراف و اکناف ہر زمانے میں ہر جگہ آپ کا میلاد جاری رہا۔شجر درود پڑھتے ہیں اور ازل سے لیکر ابد تک عشاق آپﷺ کے میلاد کی محافل سجاتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ محافل میلاد النبیﷺ کے انعقاد سے ایمان کو تازگی و تقویت ملتی ہے اور محبت و بھائی چارے کو بھی فروغ ملتا ہے ۔محفل سے سید امتیاز شاہ ، ناصرحسین قادری ،عبدالرشدقادری،حافظ محمد زاہد قادری ،علی حسن قادری ودیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا اور آخر میں موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں