محمد فارس پچھلے اٹھارہ سال سے اوسلو میں بچوں اور نو جوانوں کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کے بچوں اور نو جوانوں کو مثبت سر گرمیوں اور کھیلوں کی جانب راغب کیا۔
انہوں نے اخبار وی جی سے ایک انٹر ویو میں کہا کہ مجھے دو روز قبل یہ خوش خبری ملی کہ ہماری فٹبال ٹیم اسٹر لنگ Sterling کو سال کی ہترین ٹیم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لوگوں کی جانب سے تعریفی اور توصیفی پیغامات حاصل کر کے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔مجھ سے تھوئین اسکول کے استذہ ن بھی ابطہ کیا ہے۔
تھوئین اور گرن لاند کے علاقے میں غربت کی وجہ سے کئی بچے اور نو جان جرائم کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مقامی اداروں کو بہت ذیادہ معاشرتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ایسے ماحول میں محمد فارس کی خدمات کو بہت سراہا گیا ہے۔انہوں نے سن انیس سو نناوے میں بچوں کو فری میں ہوم ورک میں مد دینی شروع کی تھی۔اور فٹبال ٹیم بھی بنائی۔
NTB/UFN