محکمہء روزگار ناو کے مطابق بیروزاگری کی شرح مزید بڑہنے کا خدشہ ہے ۔حالانکہ اس مرتبہ پہلے سے کم افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔محکمے کے مطابق آئی ٹی اور انجینیرنگ کے شعبے میں بیروزگاری اٹھاون فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔جبکہ دوسرے شعبوں میں توقع سے کم بیروزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔اس سال فروری کے آخر میں 90,900 بیروزگار رجسٹر کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے برس کے مقابلے میں کم ہیں۔ویلفئیر اور لیبر کی ڈائیریکٹر ووگینگ Sigrun V229geng.کے مطابق اس سال ہر ماہ بیروزگاری کی شرح میں تبدیلی آ رہی ہے لیکن ہم یں چاہیے کہ مزید ملازمتیں مہیاء کی جائیں۔
وزیر برائے لیبر انیکن anniken hauglie کا کہنا ہے کہ سب سے ذیادہ چیلنج مغربی اور جنوبی ناروے میں ہے تاہم ملک کے باقی حصوں میں ابھی تک لیبر کی ڈیمانڈ ہے۔سب سے ذیادہ اہم کام اس وقت بیروزگار افراد کو روزگار مہیاء کرنا ہے۔
NTB/UFN